چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر خاتون سول جج ظلِ ہما کو ملازمت سے برطرف کردیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ سے ڈیپوٹیشن کی مدت ختم ہونے کے بعد سول جج مسلسل اپنے فرائض سے غیر حاضر رہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خاتون سول جج کو اپنی پوزیشن واضح کرنے اور وضاحت پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا، تاہم انہوں نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہیں کرایا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور مس کنڈکٹ کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے سول جج کی برطرفی کا حکم جاری کردیا۔