مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے تیزی سے پھیلتے استعمال کے باعث عالمی معیشت میں ترقی کے ساتھ ساتھ معاشی عدم مساوات بڑھنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے، آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کردیا۔کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق اے آئی کا عالمی بوم معیشتوں کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
تاہم جو ممالک مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں شامل ہونے سے قاصر ہیں، وہ دیگر ملکوں کے مقابلے میں مزید پیچھے رہ سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر معاشی خلیج وسیع ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف چیف نے بھاری قرضوں کا سامنا کرنے والے ترقی یافتہ ممالک میں مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کے فقدان پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری مالیاتی نظام کو مستحکم اور بہتر بنانے کیلئے ان ممالک کو مشکل اور سخت پالیسی فیصلے کرنا ہوں گے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔