اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا، جس کا نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اگست کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین سے اضافی رقم اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں بجلی صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 19 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ منتقل ہوگا۔