صومالیہ میں جان کی بازی ہارنے والے پاکستانی شہریوں کے لواحقین کو فی خاندان 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے امدادی چیک دے دیے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گورنر سندھ نے متاثرہ خاندانوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔
یہ امدادی رقوم محمود انصاری، سید کاشف عمر اور رفیع اللہ خان کے لواحقین کے حوالے کی گئیں۔امدادی رقم وصول کرنے والے اہل خانہ نے مشکل وقت میں تعاون فراہم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا۔
اس موقع پر رفیع اللہ خان کے بھائی نے کہا کہ حکومت نے دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کا ساتھ دیا، جس پر وہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔