شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جبکہ کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔