گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں صورتحال کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، کالجز اور جامعات آج بھی بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی سروس مسلسل دوسرے روز بھی معطل ہے، جبکہ شہر کی متعدد اہم شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔
متاثرہ مقامات میں باچا خان چوک، خیبر روڈ، فردوس چوک اور ہشت نگری سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات دوم کے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ آج ہونے والا پرچہ بھی تاحکم ثانی منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب کوہاٹ میں بھی امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ جنوبی وزیرستان اور لوئر دیر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ادھر ضلع مالاکنڈ میں تعلیمی ادارے آج اور کل بھی بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔