لاہور: پنجاب حکومت کے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت خطہ پوٹھوہار میں بارشی پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے پر پیش رفت جاری ہے، مالی سال 2025-26 کے دوران 111 منی ڈیمز کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق منی ڈیمز کی تعمیر کے لیے کاشتکاروں کو 70 فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔
، جبکہ رواں مالی سال راولپنڈی ڈویژن میں مزید 150 منی ڈیمز تعمیر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت فی منی ڈیم 17 لاکھ 50 ہزار روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد بارش کے پانی کو محفوظ کرکے اسے زرعی ضروریات کے لیے استعمال میں لانا ہے، تاکہ پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں پانی کی دستیابی بہتر بنائی جاسکے۔حکام کے مطابق منی ڈیمز میں جمع ہونے والا پانی فصلوں کی آبپاشی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
، جس سے بارش پر انحصار کرنے والے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچنے اور زرعی پیداوار میں بہتری کے امکانات پیدا ہوں گے۔منصوبے کے ذریعے خطہ پوٹھوہار میں بارانی زراعت کو بتدریج آبپاش زراعت کی جانب منتقل کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ اس اقدام سے پانی کی قلت پر قابو پانے، بارشی پانی کے بہتر استعمال اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاونت حاصل ہوسکتی ہے۔