چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن نے رکن احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں اصلی قرار دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کو کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے احسن بھون کی ڈگریوں سے متعلق درخواست موصول ہوئی تھی، جس پر چیف جسٹس نے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے کمیشن کے رکن کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں بھی ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔