عالمی منڈی میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوران بدھ کی صبح برینٹ خام تیل کی قیمت 89 سینٹ اضافے کے بعد 106.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو 0.8 فیصد اضافہ ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 80 سینٹ بڑھ کر 94.94 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جس میں 0.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، تیل کی قیمتوں میں تازہ اضافہ ایک روز قبل مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے بعد سامنے آیا۔ 
منگل کو کاروبار کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت 0.9 فیصد گر گئی تھی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔مارکیٹ کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کی توجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، یمن کے حوثی گروپ اور سعودی عرب کے درمیان تنازع کے باعث تیل کی ترسیل کو لاحق خدشات۔
، جبکہ روس سے ڈیزل کی ممکنہ اضافی فراہمی پر مرکوز ہے۔دوسری جانب سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق، حوثی گروپ نے شہر ظہران میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہاں محدود پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی برقرار رہنے اور تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔