سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو اضافی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے مائیک ہیسن کو عبوری طور پر ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سونپی گئی تھی۔ سرفراز احمد کو اس ذمہ داری سے ہٹانے کے بعد مائیک ہیسن نے ٹیسٹ ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اگلے ماہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔ 

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے شروع ہوگا۔مائیک ہیسن اس وقت پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی ممکنہ تقرری سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے آنا باقی ہے۔