انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کے لیے اہم خبر سامنے آگئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کردی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
، جس کے بعد اب شہری 31 اکتوبر تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق اب تک تقریباً 69 لاکھ افراد اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ابتدائی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں اس میں 15 روز کی توسیع کی گئی۔ اب ایف بی آر نے دوسری مرتبہ مہلت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔