اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کے باوجود ریٹیلرز کے لیے متعارف کرائی گئی آسان ٹیکس اسکیم خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک اس اسکیم کے تحت صرف 1571 انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔
ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2026 مقرر کر دی ہے۔ایف بی آر کو اب تک مجموعی طور پر 69 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہو چکے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ 72 ارب روپے ٹیکس بھی جمع کرایا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 52 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے، تاہم اس دوران ٹیکس کی مد میں موصول ہونے والی رقم موجودہ سال کے مقابلے میں زیادہ تھی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔