ملتان: بوسن روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔ بے قابو گاڑی پہلے سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور اس کے بعد ایک خالی پلاٹ کی دیوار سے جا لگی۔
، جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردیں۔حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام پانچ افراد کا تعلق شجاع آباد سے تھا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔