یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب میں توانائی کے مراکز، ہوائی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعووں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 17 سینٹ، یعنی 0.15 فیصد بڑھ کر 110.03 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ تاہم، کاروباری سیشن کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع حاصل کرنے کے لیے فروخت کے باعث برینٹ کی قیمت پہلے 3 ڈالر سے زائد گر گئی تھی۔
ادھر امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جو 1.68 ڈالر، یعنی 1.66 فیصد بڑھ کر 103.09 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں توانائی، ہوابازی اور فوجی اہداف پر حملے کیے۔
، جن میں ینبع میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیب، شیبہ آئل فیلڈ، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا ایئرپورٹ شامل ہیں۔تاہم، سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر ان حملوں سے متعلق حوثیوں کے دعووں کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔