پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافے کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، جہاں گیس 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صارفین کو یہی گیس 500 روپے فی کلو تک خریدنا پڑ رہی ہے۔عرفان کھوکھر نے الزام عائد کیا کہ اوگرا قیمتوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور زائد وصولیوں پر خاموش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ایس ایس جی سی ٹرمینل استعمال کرے تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔