ملتان: کم عمر یتیم بچے کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم توقیر نذیر بہاولپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ملزم نے پیر کے روز گاڑی کی ٹکر مار کر 15 سالہ وسیم عباس کو کچل دیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ یتیم بچہ ملزم کے مبینہ ناروا سلوک سے تنگ آ کر اس کے پاس کام جاری نہیں رکھنا چاہتا تھا۔ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی عرفان اکبر کے مطابق واقعے کے بعد توقیر نذیر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
تاہم، ملزم دورانِ ریمانڈ پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔عرفان اکبر کے مطابق بہاولپور کے ناردرن بائی پاس پر پولیس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی۔ اس دوران توقیر نذیر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واضح رہے کہ اس مقدمے میں عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلا کی جانب سے بھی ملزم کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔