اسلام آباد: حکومت نے موسم سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر کرلیا ہے، جبکہ قطر سے نسبتاً کم قیمت پر گیس درآمد کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کو مجموعی طور پر مقامی گیس کی دستیابی ایک ارب 40 کروڑ مکعب فٹ یومیہ ہے، ۔
تاہم سردیوں کے دوران پنجاب میں گیس کی طلب بڑھ کر ایک ارب مکعب فٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گیس کی ممکنہ قلت پر قابو پانے کے لیے ایل این جی کے 18 کارگوز کی خریداری کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قطر سے سستی ایل این جی درآمد کرنے کو ترجیح دی جائے گی تاکہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے اخراجات کو کم رکھا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی خریدنے کی صورت میں قیمت 30 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (MMBtu) تک محدود رکھنے پر غور کیا جا سکتا ہے، جو خریداری کے لیے آخری حد مقرر ہونے کا امکان ہے۔