وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم یوٹیوبرز دراصل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک محفوظ مقامات پر بیٹھے یہ عناصر محض پیسے کما رہے ہیں۔
، جبکہ ان کے اشتعال انگیز مواد کے نتائج اور قیمت پاکستان میں موجود پی ٹی آئی اور اس کی قيادت کو بھگتنی پڑتی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ایسی مثال کم ہی ملتی ہے کہ جس لیڈر کی حمایت کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہو، اسی کی سیاسی اور ذاتی مشکلات کو فروخت کر کے ڈالرز کمائے جا رہے ہوں۔
وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں تو ان یوٹیوبرز کی چاندی تھی ہی، لیکن آج اقتدار سے باہر ہونے کے باوجود ان کا روزگار چمک رہا ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ اس سیاسی جماعت کو انہی عناصر نے تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔