سہ ملکی سیریز میں مسلسل شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے دھکیلتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔پاکستان کی جانب سے سری لنکا اور بالخصوص منگل کے روز انگلینڈ کے خلاف 87 رنز کی شاندار فتح نے ٹیم کی رینکنگ میں بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان 103 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر کے چوتھے نمبر پر براجمان ہو گیا ہے۔عالمی رینکنگ کی موجودہ صورتِ حال کے مطابق:بھارت: 115 پوائنٹس (پہلی پوزیشن)نیوزی لینڈ: 109 پوائنٹس (دوسری پوزیشن)جنوبی افریقہ: 104 پوائنٹس (تیسری پوزیشن)پاکستان: 103 پوائنٹس (چوتھی پوزیشن)انگلینڈ کے خلاف فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں نہ صرف اپنی پیش قدمی برقرار رکھی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔