کراچی: محکمہ محنت سندھ نے ایچ آئی وی (HIV) سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ہر ماہ 40 ہزار روپے مالی معاونت فراہم کرنے کے سلسلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ ماہانہ رقم بچوں کی بہتر خوراک، نشوونما اور دیگر ضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لیے دی جا رہی ہے۔
اس منصوبے کے تحت 115 متاثرہ بچوں کی ماؤں کے بینکاری کھاتے کھلوائے جا چکے ہیں اور انہیں اے ٹی ایم کارڈز بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کلثوم بائی ولیکا ہسپتال میں 130 جبکہ لانڈھی ہسپتال میں 27 متاثرہ بچے رجسٹرڈ ہیں۔
تاہم، انتظامیہ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ مالی امداد کا یہ سلسلہ کتنی مدت تک برقرار رہے گا۔محکمہ محنت کے حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ بچوں کی طبی دیکھ بھال اور مستقل علاج کو یقینی بنانے کے لیے 2 ارب روپے کا خصوصی انڈومنٹ فنڈ بھی منظور کیا جا چکا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔