سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ طائف اور ینبع کی جانب فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔اتحاد کے مطابق میزائلوں کو کامیابی سے روکنے کے بعد مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور ینبع میں نافذ ہنگامی الرٹ ختم کر دیا گیا۔
سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر مذکورہ شہروں میں ہنگامی انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ بعد ازاں سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد خطرے کی شدت میں کمی کے پیشِ نظر الرٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔