سوشل میڈیا پر مونچھوں کے ساتھ پیدا ہونے والے ایک نومولود بچے کی ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی، جس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔وائرل ویڈیو میں ایک صحت مند اور پیارا بچہ دکھائی دے رہا ہے، تاہم صارفین کی حیرت کی اصل وجہ اس کے چہرے پر نظر آنے والی مونچھیں ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیا جارہا ہے۔ بعض افراد بچے کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کررہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہوسکتی ہے۔
تاہم، ویڈیو میں دکھائے گئے بچے کے بارے میں تاحال کوئی مستند معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ بچے کی پیدائش کس ملک میں ہوئی اور اس کا تعلق کس ملک سے ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔