پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تاحال حتمی تاریخوں کا تعین نہیں ہوسکا، تاہم صوبائی حکومت نے انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں اہم انتظامی مراحل مکمل کرلیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی 6 ہزار 637 یونین کونسلز کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ بلدیات کی جانب سے بھجوائی گئی سمری بھی صوبائی کابینہ نے منظور کرلی ہے۔صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے تجویز کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات منعقد نہیں کرا سکتی۔
ان کے مطابق صوبائی حکومت کی وزارتی کمیٹی 28 اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرے گی۔وزیر بلدیات نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کے تحت انتخابات کے انعقاد کے لیے تین تاریخیں تجویز کی تھیں، جن میں 4 اپریل، 11 اپریل اور 18 اپریل شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نومبر اور دسمبر میں اسموگ کی صورتحال کے باعث ان مہینوں میں انتخابات کرانا مشکل ہے۔صوبائی وزیر کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ حکومت نے رمضان المبارک کے بعد انتخابات کرانے کی منصوبہ بندی بھی کرلی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔