ملتان میں زیر تعمیر عمارت کی چھت اچانک گرنے سے متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ ملتان کے ناردرن بائی پاس پر پیش آیا، جہاں عمارت کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ حادثے کے وقت جائے وقوعہ پر 10 سے 15 مزدور موجود تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے کے باعث 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مزدور کی لاش اور 6 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے میں پھنسے ایک اور مزدور کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔