جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے دوران افغان طالبان رجیم کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے جواب میں پاک فوج نے فوری کارروائی کی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گولہ باری کے دوران ایک گولہ شہری کے گھر پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے پر علاقے کے مکینوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج نے مبینہ سرحدی جارحیت کا فوری جواب دیتے ہوئے بھرپور کارروائی کی، جس کے دوران افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر تعینات پاکستانی سیکیورٹی اہلکار مکمل طور پر چوکس ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ شہری آبادی کو نقصان پہنچنے کے واقعے کے بعد سرحدی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔