دنیا کی معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سائبر حملے کی زد میں آگئی، جہاں ہیکرز کی جانب سے مبینہ طور پر 5 ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر حملے کے بعد بائنانس نے تقریباً 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے، جبکہ کمپنی کی سیکیورٹی ٹیموں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ہیکنگ کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ کرپٹو کرنسی کی تاریخ کے بڑے سائبر حملوں میں شمار ہو سکتی ہے۔ تاہم بائنانس نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے فنڈز محفوظ ہیں۔کمپنی نے کرپٹو کرنسی کی رقم نکلوانے کے عمل میں تکنیکی مشکلات کی بھی تصدیق کی ہے، جبکہ بائنانس الفا ٹریڈنگ سروس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹیتھر اور سرکل نے مشتبہ سائبر حملے سے منسلک تقریباً 2 ارب 38 کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثے بھی منجمد کر دیے ہیں۔تاحال حملے میں ملوث عناصر کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔ واقعے کے بعد بٹ کوائن سمیت مختلف ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جبکہ سائبر حملے سے متاثرہ اثاثوں کی مجموعی تخمینی مالیت 6 ارب 30 کروڑ ڈالر تک بتائی جا رہی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔