پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے منصب پر برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ برقرار رہنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کے بانی عمران خان کے سوا کسی بھی رہنما کو وزیراعلیٰ کے متبادل امیدوار کا نام تجویز کرنے یا پہلے سے کیے گئے فیصلے میں ردوبدل کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن میں پارٹی رہنماؤں اور ارکان کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر اجلاس منعقد کرنے، تجاویز پیش کرنے اور اس حوالے سے بحث کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اس فیصلے کے بعد سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر برقرار رکھنے کا پارٹی مؤقف واضح کر دیا گیا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔