پاکستان کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہوگئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

رپورٹس کے مطابق لاہور کی فضا انتہائی مضرِ صحت قرار دی گئی ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 448 ریکارڈ کیا گیا۔ اس شرح کے بعد لاہور نے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ادھر کراچی میں بھی فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔