افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مؤثر جواب دیا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق افغان جانب سے فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی میں متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اہلکار اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ پاکستانی حدود میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز سرحدی حدود کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔