آسٹریلیا کے مایہ ناز اور جارحانہ مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گلین میکسویل نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے 7 ٹیسٹ، 149 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
میکسویل نے آخری مرتبہ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عمان کے خلاف آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ وہ آسٹریلیا کی ان ٹیموں کا بھی حصہ رہے جنہوں نے 2015 اور 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ سمیت 2022 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کیا۔
گلین میکسویل کے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ میں سامنے آیا، جب انہوں نے بھارت میں افغانستان کے خلاف ناقابلِ یقین ڈبل سنچری اسکور کرکے آسٹریلیا کو مشکل صورتحال سے نکالتے ہوئے تاریخی کامیابی دلائی۔
ان کی اس غیر معمولی اننگز کو ون ڈے کرکٹ کی یادگار ترین بیٹنگ پرفارمنسز میں شمار کیا جاتا ہے۔ میکسویل اپنی جارحانہ بیٹنگ، غیر معمولی شاٹس اور مشکل حالات میں میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔