نیشنل گرڈ کمپنی کے ترسیلی نظام میں خامیوں کے باعث ملک بھر کے بجلی صارفین کو مہنگی بجلی استعمال کرنا پڑ رہی ہے، جبکہ سستے توانائی ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی مکمل طور پر استعمال میں نہیں لائی جا رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) سندھ اور جنوبی پاکستان میں پیدا ہونے والی کم لاگت بجلی ملک کے بڑے شہروں اور صنعتی مراکز تک منتقل کرنے میں مشکلات کا شکار ہے، جس کا اضافی مالی بوجھ براہِ راست صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
ترسیلی نظام کی محدود گنجائش اور رکاوٹوں کے باعث بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مہنگی آر ایل این جی اور درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے پر انحصار بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب تھر کے کوئلے، جوہری توانائی اور ہوا سے حاصل ہونے والی نسبتاً سستی بجلی اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق استعمال نہیں ہو پا رہی۔
توانائی کے ان ذرائع کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق نے پاکستان میں بجلی کی پیداواری لاگت اور صارفین کو فراہم کیے جانے والے نرخوں سے متعلق مسائل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔