پاکستان کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں زہریلی فضا نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ لاہور عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، جبکہ ملتان ملک کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 308 ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کے علاقے گلبرگ میں آلودگی کی شرح 760 تک جا پہنچی، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 461، برکی روڈ پر 396، اچھرہ میں 368، شادمان میں 358 اور ماڈل ٹاؤن میں 356 ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح جوہر ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 334 جبکہ پائن ایونیو پر 328 رہا۔ دوسری جانب فیصل آباد میں بھی فضائی آلودگی کی سطح 400 سے تجاوز کرگئی۔
ادھر ملتان میں صورتحال مزید تشویشناک رہی، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 1107 ریکارڈ کیا گیا۔ آلودگی کی شدت کے باعث شہریوں کو کھلی فضا میں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے، احتیاطی تدابیر اپنانے اور باہر نکلتے وقت ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔