اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی اتحاد قائم ہو، تاہم ان کے ہمراہ تحریک چلانے کا فیصلہ فی الحال قبل از وقت ہوگا۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف ایک ساتھ موجود ہیں۔ مولانا سے ہونے والی ملاقاتیں آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے تھیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر سیاسی تحریک شروع کرنے کے معاملے پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور اس بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم خوش آئند ہے اور امید ہے کہ اس مرتبہ اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی بلکہ ان میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔