او جی ڈی سی ایل نے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں جن کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچیج میں جمع کرادی گئی ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق بٹرسیم نارتھ ویسٹ-1 کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی جب کہ یومیہ 175 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوگا۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہےکہ نئی دریافت سے پاکستان کے مقامی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا، دریافت شدہ گیس کو جلد قومی سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔