اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور متعلقہ حکام کے درمیان جاری پس پردہ رابطوں میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلی مرتبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اہلخانہ بھی ان رابطوں میں براہ راست شامل ہوگئے ہیں، جس کے بعد آئندہ چند روز میں کسی اہم پیشرفت کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
عمران خان کے خاندان کی ان رابطوں میں شمولیت کو ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کوششوں کا مقصد سابق وزیراعظم، ان کے اہلخانہ اور تحریک انصاف کو درپیش مختلف معاملات کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
موجودہ صورتحال سے باخبر ذرائع کے مطابق حالیہ رابطوں کے نتیجے میں بعض معاملات پر پہلے ہی پیشرفت ہو چکی ہے، جن میں عمران خان کی اپنی بہنوں اور اہلخانہ سے ملاقات کا انتظام بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت کو فریقین کے درمیان مزید بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی جانب ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں رابطوں کے مزید آگے بڑھنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔