تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی سامنے آنے کے بعد حفاظتی انتظامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان ٹیک میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث سوراخ بند کرنے کا کام جاری ہے، جبکہ پاور ہاؤس سے پانی نکالنے کے لیے بھاری صلاحیت والے واٹر پمپس استعمال کیے جا رہے ہیں۔

واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کے اخراج کو روکنے کے لیے ٹنل نمبر 5 کے سامنے ہیوی گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ٹنل میں آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور مزید حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔