پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک کے سیاسی حالات میں بہتری آرہی ہے۔

 علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان رابطے ماضی میں بھی رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر نظام عدالتی احکامات پر عملدرآمد شروع کر رہا ہے تو اسے ملک کے حالات میں بہتری کی جانب ایک مثبت پیش رفت سمجھنا چاہیے۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ جب سے محسن نقوی نے صوبوں کے حوالے سے بات کی ہے، حکومتی وزرا کے چہروں پر پریشانی واضح دکھائی دے رہی ہے۔