لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی انہیں سونپی گئی ذمہ داریوں اور اسائمنٹ کے مطابق کام کرتے ہیں۔
لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہر وزیر اپنی وزارت کے معاملات چلا رہا ہے اور تمام حکومتی عہدیداروں کی اپنی اپنی ذمہ داریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق فی الحال کوئی سوال نہیں کیا جا رہا، جب یہ معاملہ سامنے آئے گا تو اس وقت صورتحال واضح ہوجائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اپنی سپرد کی گئی ذمہ داریوں پر کام کر رہے ہیں، جبکہ ان کا اپنا کردار اس وقت شروع ہوگا جب حکومت کی جانب سے 28ویں آئینی ترمیم لانے کا باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی آئینی ترمیم کو اچھا یا برا قرار دینے کے بجائے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان کے مطابق بطور اسپیکر ان کی ذمہ داری قانون سازی کے عمل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔