پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاقی حکومت کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت یہ مالی گرانٹ وفاق کو منتقل کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 164 این ایف سی ایوارڈ سے الگ حیثیت رکھتا ہے، جس کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں قومی مفاد کے کسی بھی مقصد کے لیے ایک دوسرے کو مالی گرانٹ دے سکتی ہیں۔
موجودہ مالی سال کے بجٹ میں صوبوں کی جانب سے وفاق کو مجموعی طور پر ایک ہزار 35 ارب روپے فراہم کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔
معاہدے کے مطابق پنجاب سے 555 ارب روپے، سندھ سے 263 ارب روپے، خیبرپختونخوا سے 157 ارب روپے جبکہ بلوچستان سے 58 ارب روپے بطور گرانٹ حاصل کیے جائیں گے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔