وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پنجاب میں مبینہ کرپشن سے متعلق اپنے بیان پر قائم رہتے ہوئے مریم نواز سے معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔
چوہدری سالک حسین نے مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے 5 ارب روپے کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ نوٹس واپس لیا جائے۔ ان کا مؤقف ہے کہ کرپشن کی نشاندہی کرنا کسی کی ہتک عزت کے زمرے میں نہیں آتا۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مریم نواز خود بھی ماضی میں پنجاب میں کرپشن کی موجودگی کا اعتراف کر چکی ہیں، لہٰذا ان کے بیان کو غلط قرار دینا درست نہیں۔
چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ جمہوری معاشرے میں حکومت پر تنقید کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس حق کو محدود کرنے کے لیے ہتک عزت کے قانون کا سہارا نہیں لیا جا سکتا۔
ان کے مطابق قانونی نوٹس میں ان کے بیان کو اصل تناظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، جبکہ 5 ارب روپے ہرجانے کا مطالبہ بھی بے بنیاد اور غیر منطقی ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔