وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے چیف جسٹسز کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے اسے این آر او حاصل کرنے کی کوشش قرار دے دیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے جیل سے ارسال کیا گیا خط حقائق کے برعکس ہے اور درحقیقت یہ این آر او کے حصول کی درخواست ہے۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے آج خود ریلیف حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کسی قسم کا ریلیف صرف عدالتوں کے ذریعے ہی مل سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان سیاسی انتقام کی وجہ سے جیل میں نہیں ہیں بلکہ وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کے باعث قید ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ بدعنوانی کا ایک واضح اور کھلا مقدمہ ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔