ڈبلیو ڈبلیو ای کے مداحوں کا انتظار ختم ہوا، معروف ریسلر اور ہالی ووڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن المعروف ’دی راک‘ نے ایک بار پھر ریسلنگ رنگ میں قدم رکھنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دی راک آئندہ 28 نومبر 2026 کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہونے والے میگا ایونٹ ’سروائیور سیریز‘ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

دی راک نے ’پیٹ میکافی شو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس ایونٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ تقریباً دو برس کے طویل وقفے کے بعد یہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں ان کی پہلی باقاعدہ واپسی ہوگی۔