ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیشِ نظر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے ان متعدی امراض کی روک تھام اور پھیلاؤ سے متعلق دو علیحدہ علیحدہ الرٹس (ایڈوائزریز) جاری کر دیے ہیں۔
صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں خناق سے متاثرہ متعدد مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی کھانسی کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔
علاوہ ازیں، ملک کے مختلف حصوں میں خسرہ کی وبا کے باعث سینکڑوں بچوں کے جاں بحق ہونے کی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں، جس پر ماہرینِ صحت نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی کم شرح پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
طبی ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت بچوں کی ویکسینیشن مہم کو مؤثر بنانے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے، جبکہ سوشل میڈیا پر حفاظتی ٹیکوں کے خلاف چلنے والے منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو روکنے میں بھی متعلقہ حکام ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔