اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر آئندہ ماہ مختلف ایڈجسٹمنٹس کے باعث بڑا مالی بوجھ منتقل کیے جانے کا اندیشہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت دسمبر میں بجلی کے نرخوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر بشمول کراچی کے صارفین پر سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں دسمبر کے بلوں میں مجموعی ایڈجسٹمنٹس کا حجم 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت صارفین ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی صورت میں 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں، تاہم نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں اس مد میں مزید 1 روپے 33 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی قیمتوں اور متوقع اضافے کی تمام تفصیلات پر بریفنگ دی گئی، جبکہ حکومت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ عوام پر کم سے کم اضافی بوجھ ڈالا جائے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔