اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو مزید ریلیف فراہم کرتے ہوئے طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں بھی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 12 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ مٹی کا تیل 10 روپے 42 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 11 روپے 44 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔
پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کمی کے بعد جیٹ فیول کا نیا نرخ 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جو اس سے قبل 299 روپے 77 پیسے فی لیٹر پر دستیاب تھا۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی نئی قیمت 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر طے پائی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل اب 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
نئی قیمتوں کا نفاذ آج 21 نومبر سے کر دیا گیا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔