وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی باغیوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ شہری آبادی، بنیادی ڈھانچے اور معاشی مراکز کو ہدف بنانا کسی طور قابلِ قبول نہیں ہے، کیونکہ اس طرح کے جارحانہ اقدامات پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب اور اس کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اور مملکت کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے حق کی مکمل تائید کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو اپنے شہریوں اور وہاں مقیم تمام افراد کی سلامتی یقینی بنانے کا پورا حق حاصل ہے، جبکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی ہر کاوش کی حمایت جاری رکھے گا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔