قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار میڈیم فاسٹ بولر محمد عباس رواں سال ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں چٹکانے اور پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے محمد عباس کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں مجموعی طور پر 8 شکار کرنے کے بعد، رواں سال ٹیسٹ کرکٹ کی 14 اننگز میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 39 تک جا پہنچی ہے۔
اس فہرست میں انگلینڈ کے جوش ٹنگ 14 اننگز میں 33 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اتنی ہی اننگز میں 32 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔