پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ریفرنڈم یا اس جیسے دیگر امور پر کسی قسم کا تبادلہ خیال نہیں ہوا، کیونکہ اس طرح کی کوئی بھی تجویز پہلے اعلیٰ سطح کی مشاورت کے لیے پیش کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سینئر وزرا کو اس نوعیت کے بیانات دینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سمیت کسی بھی صوبائی اسمبلی کے اختیار یا فیصلے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور سندھ اسمبلی ماضی میں کئی بار صوبے کی تقسیم کے خلاف قراردادیں پاس کر چکی ہے۔
شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتی ہے تو یہ اس کا اپنا آئینی اختیار ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔