وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورۂ ماسکو کے موقع پر پاکستان اور روس کے مابین 15 سے 16 مختلف معاہدوں کو حتمی شکل دے کر ان پر دستخط کیے جائیں گے۔
ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کے اس دورے کو انتہائی اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا۔
پاکستانی سفیر کے مطابق وزیراعظم کی ترجیح دوطرفہ سیاسی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ تجارت، عوامی سطح پر روابط، ثقافت اور تعلیم کے میدانوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینا ہے، اور انہی شعبوں میں تعاون کے لیے متعدد معاہدے طے پائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا اپنا پہلا تین روزہ سرکاری دورہ شروع کریں گے، جس کا بنیادی ہدف باہمی تعلقات کو مستحکم کرنا اور توانائی و سرمایہ کاری کے منصوبوں پر پیش رفت کرنا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔