پاکستان میں برطانوی حکومت سے پنشن وصول کرنے والی آخری شہری جنت خاتون قائم خانی 107 برس کی عمر میں وفات پا گئی ہیں۔
مرحومہ کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر جھڈو سے تھا۔ ان کے شوہر عبدالشکور قائم خانی برطانوی راج کے دوران فوج کی 17ویں پونا ہارس رجمنٹ میں بطور سپاہی خدمات انجام دیتے رہے تھے۔
شوہر کے انتقال کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی پنشن ان کی اہلیہ جنت خاتون کے نام منتقل کر دی گئی تھی، جسے وہ ایک طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے توسط سے حاصل کر رہی تھیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔